فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہاکی کی نئی رینکنگ جاری ،پاکستان کا16واں نمبر

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف )  نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

المی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، پاکستان ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔ دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی گول کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی۔