لاہور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی,وزیراعظم نے ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
علامہ اقبال ائرپورٹ پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور ہاکی فیملی کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی۔
اس موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو 10۔10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ رانا مشہود کے مطابق 15مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔