حارث رؤف کے نام پرغور نہیں کیا جائیگا، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیے جانے کا قوی امکان ہے، فائل فوٹو
حارث رؤف کے نام پرغور نہیں کیا جائیگا، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیے جانے کا قوی امکان ہے، فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے امریکا روانہ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ مکمل کرکے  امریکا کیلیے روانہ  ہو گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

چار میچز پر مشتمل سیریز کے 2 میچز بارش کے باعث منسوخ ہوئے تھے، 22 مئی کو لیڈز میں سیریز کا پہلا میچ جبکہ 28 مئی کو کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی 20 بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا، 25 مئی کو دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو مات دیدی۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈکپ کیلیے امریکا روانہ ہو گئی،قومی ٹیم پہلا میچ 6جون کو امریکا کیخلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔