امریکا(اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ حاصل ہو گئی۔
بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے۔بابر اعظم کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔
گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔