ڈیلاس(اُمت نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
اسکواڈ:
امریکا: اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف