باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا، فائل فوٹو
کوسٹر ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد آرہی تھی، فائل فوٹو

حیدرآباد: کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم،20 مسافر زخمی

حیدرآباد : نواحی علاقے ٹنڈوجام میں مسافر کوسٹر اور منی ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے ٹنڈوجام کے قریب راہوکی تھانے کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوسٹر اور منی ٹرک اور آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے بعد کوسٹر میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں نجی گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد آرہی تھی، مسافروں کے مطابق اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔