جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ، والدین جاں بحق

مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

June 12, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات: شانگلہ کے علاقے بشام میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی۔

مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا۔

دونوں بیٹے والدین اور بہن پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔