بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے

 

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔