کیس میں نجی ٹی وی چینل اور اینکر پرسن کو بھی فریق بنایا ہے، فائل فوٹو
کیس میں نجی ٹی وی چینل اور اینکر پرسن کو بھی فریق بنایا ہے، فائل فوٹو

علی امین گنڈاپور کے بھائی نے گورنر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے گورنر کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

درخواست میں فیصل امین گنڈاپور نے 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ کیس میں نجی ٹی وی چینل اور اینکر پرسن کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، علی امین گنڈا پور وزیر اعلی ہیں اور گورنر نے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا، نجی چینل اور اس کے اینکر نے بھی علی امین کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی، وزیراعلیٰ سے معافی مانگی جائے اور ان کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔