پاکستان ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کے گورننگ بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد  (اے پی پی): آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا محکمہ 2024 تا 2027 کی مدت کے لئے ایشیا کے سپریم آڈٹ اداروں کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہو اہے ۔ یہ انتخاب 16 ویں ایسوسائی اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ہوا ہے۔ اس کی میزبانی بھارت کے شہر نیودہلی آڈٹ آفس نے کیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز کی اہم گورننگ باڈی میں شامل ہونا ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان کا اے ایس او ایس اے آئی گورننگ بورڈ کے لئے انتخاب خطے میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا اعتراف ہے۔
انتخابی عمل ان لائن فاصلاتی طریقہ کار سے ہوا ہے۔ 16 ویں ایشیائی سپریم آڈٹ اداروں کی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کی۔
آڈیٹر جنرل آفسر آف پاکستان کا کہنا ہے
پاکستان کی تنظیم میں شمولیت ملکی نمائندگی کے فروغ اور آڈٹ کی مہارت میں بہتری کی علامت بھی ہے۔ پاکستان کی اے ایس او ایس اے آئی کے گورننگ بورڈ میں شمولیت کیلئے انتخاب میں کامیابی علاقائی اور عالمی سطح پر آڈٹ کے شعبے میں قیادت کے لئے مضبوط قومی عزم کی عکاس ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں 24 سے 27 ستمبر تک اے ایس او ایس اے آئی کے 16 ویں اجلاس میں پاکستان سے سپریم آڈٹ آفس کا کامیاب انتخاب کیا گیا ہے جو ملک کیلئے ایک اعزاز ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی گورننگ بورڈ میں شمولیت ایشیائی خطے میں بہتر آڈٹ پریکٹسز کو فروغ دینے کا سبب بنے گی۔ واضح رہے کہ
ایسو سائی 47 ایشیائی ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں پر مشتمل ایک فورم ہے۔ گورننگ بورڈ ایسو سائی کا اہم جزو ہے جو ادارے کی پالیسیوں کو قواعد وضوابط کے مطابق اسمبلی کی منظوری کے بعد چلاتا ہے اور یہ ایسو سائی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دیتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔