GIKI انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی انڈکشن تقریب

اسلام آباد۔ چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سینیٹر روبینہ خالد نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے طلباء کے بیچ انڈکشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان میں انجینئرنگ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سوسائٹی (SOPREST) کے صدر، ممبر گورننگ باڈی جناب سلیم سیف اللہ خان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل درانی، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، پرو ریکٹرز، ڈینز، محکموں کے سربراہان ،اہم شخصیات اور ملک بھر سے طلباء نے شرکت کی۔سینیٹر روبینہ خالد نے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اتحاد اور مشترکہ طور پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو برداشت، تنقیدی سوچ اور سماجی تبدیلی کو فروغ دینے ،صحیح اور غلط میں تمیز کرنے اور مفاہمت کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے سوشل میڈیا کے اثرات پر بھی گفتگو کی اور کردار سازی کے لیے الفاظ کے دانشمندانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان کے داخلی اور خارجی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے مربوط کوششوں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی ۔ تاکہ ملک کے امن اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔SOPREST کے صدر انجینئر سلیم سیف اللہ خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آپ پاکستان کا مستقبل ہیں” انہوں نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے BISP کے وژن کو سراہا۔ BISP اس وقت ملک بھر میں 93 لاکھ متحق خواتین کی مدد کر رہا ہے اور جلد یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ GIKI انسٹی ٹیوٹ پچھلے تین دہائیوں میں معیاری تعلیم کی ایک علامت بن چکا ہےجس کے 7500 سے زائد فارغ التحصیل طلباء دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں