فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

میکسیکو: عہدہ سنبھالنے کے صرف6 دن بعد میئر قتل

میکسیکو کے شہر چلپانسنگو (Chilpancingo) کے میئر کو عہدہ سنبھالنے کے 6 دن بعد قتل کر دیا گیا۔

الیجینڈرو آرکوس میکسیکو کی تشدد زدہ ریاست گوریرو کے دارالحکومت کے میئر تھے۔ ریاستی گورنر ایویلائن سلگاڈو نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

چلپانسنگو جو کہ میکسیکو کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور شہر کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ اسی ہزار ہے۔ گورنر ایویلائن سلگاڈو نے کہا کہ میئر کی موت نے پورے صوبے میں غصہ اور اشتعال پیدا کر دیا ہے۔

ان کی موت کی تصدیق اس وقت کی گئی جب واٹس ایپ پرایک میسیج زیر گردش تھا جس میں ایک پک اپ ٹرک کے اوپر ایک کٹا ہوا سر رکھ کر دکھایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔