یہودیوں کو آئینہ دکھانے والی برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر برطرف

برطانیہ(اُمت نیوز)یہودیوں کو آئینہ دکھانے والی برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر کو برطرف کردیا گیا۔ 10 سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔

میٹروپولیٹن پولیس کی 29 سالہ افسر روبی بیگم کو یہودیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

روبی بیگم نے یہودیوں کو للکارا اور لکھا "جہنم تمہارا انتظار کر رہی ہے۔”

علاوہ ازیں خاتون پولیس افسر پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 2013 سے 2019 کے درمیان ایسی 25 ہزار سے زائد پوسٹس کیں جنہوں نے صہیونیوں کو آگ بگلولہ کردیا۔

روبی بیگم کو 2020 میں اس وقت پہچان ملی جب ان کی تصویر لاک ڈاؤن مخالف مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے وائرل ہوئی تھی۔ تاہم 2021ء میں ان کی پرانی متنازعہ ٹوئٹس منظر عام پر آئیں۔

پینل نے ان کے بیانات کو "نفرت انگیز اور متعصبانہ” قرار دیا اور کہا کہ ان کے اقدامات پولیس افسران کے معیار کے مطابق نہیں۔

روبی بیگم نے اپنے ٹوئٹس کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے اپنے خلاف کارروائی کو "عام بدانتظامی” قرار دیا اور کہا کہ انہیں برطرف کرنے کے بجائے وارننگ دی جانی چاہیے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روبی بیگم نے 2016 میں فل ٹائم پولیس جوائن کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔