فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا نے ایپل کے آئی فون 16 پر پابندی عائد کردی

جکارتا: انڈونیشیا کی حکومت نے ملک بھر میں ایپل کے آئی فون 16 کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انڈونیشین حکومت نے حال ہی میں آئی فون 16 کے ماڈلز اور اس موسم خزاں میں ریلیز ہونے والی ایپل واچ سیریز 10 جیسی دیگر ایپل مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ پابندی اس وجہ سے لگائی گئی ہے کہ ایپل نے ملک میں اپنی سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

یہ پابندی نہ صرف آئی فون 16 کے فروخت پراثرانداز ہوئی ہے بلکہ یہ پہلے سے فروخت ہونے والے یونٹس پر بھی لاگو ہوتی ہے جس سے سیاحوں کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔

انڈونیشین خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔مگر وہ ان ڈیوائسز کو انڈونیشیا میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔

انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔