کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ میں بروری پولیس نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مار کر 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
نوجوانوں کا بیان میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ثناء اللّٰہ نے جھوٹے مقدمے میں پکڑ کر مکان میں قید کیا۔
نوجوانوں نے بتایا کہ جھوٹے مقدمے میں پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔