فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر نمبر ون بن گیا

دبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کوایڈیلیڈ میں شکست دے کر ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کردیا، 10 وکٹ سے ملنے والی شکست نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا چوتھے نمبر پرہے جبکہ انگلینڈ نے پانچویں اور نیوزی لینڈ نے چھٹی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔کرائسٹ چرچ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔