انقرہ:ترکیہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان فضا میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار6 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، حکام نے بتایاکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت اتر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چھٹا زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
صوبے کے گورنر عبداللہ ایرن کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی صوبے سپارٹا میں معمول کی تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔
فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ کیا تھی۔ گورنر ایرن نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یو ایچ-1 قسم کا ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر اترا۔