اسرائیل کی شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر بمباری

 

ایک طرف اسرائیل شام کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بفرزون میں داخل ہوچکا ہے تو دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر بمباری بھی کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے قمشلی ایئربیس، شنشار بیس اور عقبہ فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری شمال مشرقی شام، حمص اور دمشق کے جنوب مغرب کے اڈوں پر کی گئی۔ ان فضائی اڈوں پر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ دمشق میں تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وار فیئر کے ایک مرکز پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔