تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 20 افراد ہلاک

5کو بچالیا گیا،کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

               
December 19, 2024 · بام دنیا

 

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 20 افراد ہلاک، 5 کو بچالیا گیا، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی۔

کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔