اسرائیلی افواج غزہ اور فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، سعودی وزارتِ خارجہ

سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔

سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔