شمالی کوریا کے قومی پرچم میں 78 سال بعد بڑی تبدیلی

نئے آئین کے آرٹیکل 166 کے تحت پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب ایک اور 1.65 مقرر کیا گیا ہے،

November 13, 2026 · بام دنیا
شمالی کوریا کے قومی پرچم میں 78 سال بعد بڑی تبدیلی

vشمالی کوریا کے قومی پرچم میں 78 سال بعد بڑی تبدیلی

شمالی کوریا نے 1948 میں قیام کے بعد پہلی مرتبہ اپنے قومی پرچم کے سائز اور تناسب میں تبدیلی کردی ہے، تاہم پرچم کے بنیادی ڈیزائن اور رنگوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری پروپیگنڈا ویب پورٹل ’نینارا‘ پر شائع ہونے والے نئے آئین میں قومی پرچم سے متعلق ترمیم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نئے آئین کے آرٹیکل 166 کے تحت پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب ایک اور 1.65 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پہلے یہ تناسب ایک اور 2 تھا۔ اس تبدیلی کے بعد پرچم پہلے کے مقابلے میں نسبتاً کم لمبا اور زیادہ چوڑا دکھائی دے گا۔

نئے تناسب کے باوجود پرچم کے روایتی رنگ اور ڈیزائن برقرار رکھے گئے ہیں۔ اس کے درمیان چوڑی سرخ پٹی، دونوں اطراف باریک سفید اور نیلی پٹیاں جبکہ سرخ پٹی کے بائیں جانب سفید دائرے میں سرخ پانچ کونوں والا ستارہ موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق پرچم کے تناسب میں تبدیلی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی جانب سے ملک کی نئی قومی شناخت اور اپنی طرز حکمرانی کو نمایاں کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوسکتی ہے۔