فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس
عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔
April 3, 2025 · قومی
فائل فوٹو
کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی، فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔