پاراچنار میں اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos