بنکاک میں عدالت نے تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ باقی سزا جیل میں کاٹیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ تھاکسن شیناواترا کا بدعنوانی کے مقدمے میں سزا کے دوران اسپتال میں قیام غیر قانونی تھا، اس لیے انہیں جیل منتقل ہونا ہوگا۔ عدالت نے ان کی ضمانت اور اسپتال میں قیام کو بھی خلافِ قانون قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ شیناواترا کو 2008 میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم بادشاہ کی جانب سے سزا کم کر کے ایک سال کر دی گئی۔
2024 میں وہ طبی بنیادوں پر اسپتال میں سزا کا کچھ حصہ کاٹنے کے بعد چھ ماہ بعد ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ عدالت کے تازہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی سزا پوری طرح نہیں کاٹی، اس لیے انہیں بقایا مدت جیل میں گزارنا ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos