امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ساتواں جہاز ہے جو گذشتہ روز امریکی دستوں کی تحویل میں آیا۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” امریکی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔ امریکی حکام نے اس موقع پر یہ واضح نہیں کیا کہ کیا کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos