ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
کسی بھی امریکی کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ ہے اور اسے جائز سمجھا جائے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی افواج کا ایک ایم کیو 9 ڈرون نشانہ بنایا گیا اور اسے مار گرایا گیا۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے امریکی ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امریکی کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ ہے اور اسے جائز سمجھا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی نئی جارحیت کا جواب خطے سے باہر تک بھی جا سکتا ہے۔