نئے امریکی حملے ‘بدنیتی اور منافقت’ کا ثبوت ہیں، ایران

ایران اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا ، ترجمان وزارت خارجہ

May 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران نے امریکا پر صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر عباس اور گردونواح میں نئے حملوں کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی دفترِ خارجہ نے امریکی کارروائیوں کو “جارحانہ اقدامات” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تازہ حملے ایران کے خلاف امریکی حکومت کی “بدنیتی اور منافقت” کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور اپنی سرزمین پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔