بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک ،ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یکمچ کے قریب شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی اور ایک پراڈو آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ڈبل سیٹر میں سوار تمام 7 افراد، جن میں 5 خواتین شامل تھیں، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں دونوں گاڑیوں کے 4 مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos