ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیشی صحافیوں کو ایونٹ کی کوریج سے روک دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیشی صحافیوں کو ایونٹ کی کوریج کے لیے ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے میچز کے لیے کسی بھی بنگلہ دیشی صحافی کو ایکریڈیشن جاری نہیں کی گئی۔

متعدد صحافیوں کی درخواستیں پہلے منظور ہو چکی تھیں، مگر بعد میں مسترد کر دی گئی ہیں۔ ایک صحافی کا کہنا ہے کہ انہیں 20 تاریخ کو تصدیقی ای میل موصول ہوئی، لیکن بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی اطلاع دی گئی۔

بنگلہ دیش کے سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم میچ نہ بھی کھیلے، تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن فراہم کرتا ہے، لیکن بنگلہ دیش کے صحافیوں کے لیے یہ سہولت موجود نہیں رہی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے تصدیق کی کہ تقریباً 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے درخواست دی تھی، لیکن سب کی درخواستیں مسترد ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی، جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔