ایپسٹین فائلوں میں نریندر مودی کا نام سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے سیریل ریپسٹ، بچوں کے جنسی مجرم، اور انسانی سمگلر جیفری ایپسٹین نے 9 جولائی 2017 کو ایک ای میل میں لکھاکہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے ان سے مشورہ لیا اور امریکی صدر کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسرائیل میں رقص کیا اور گانا گایا۔ چند ہفتے پہلے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ یہ کام کر گیا!
مودی 4 سے 6 جولائی 2017 تک اسرائیل کے دورے پر تھے۔ ایپسٹین نے صرف تین دن بعد یہ ای میل کی۔اسرائیل کے دورے سے پہلے، 25-26 جون، 2017 کو، مودی نے امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔
Extremely shameful!!
Narendra Modi’s name has surfaced in the Epstein files. America’s serial rapist, child sex offender, and human trafficker Jeffrey Epstein wrote in an email on July 9, 2017: 👇
“The Indian Prime Minister Modi took advice and danced and sang in Israel for… pic.twitter.com/TTkO2Z7Sfi
— Congress (@INCIndia) January 31, 2026
بھارتی حزب اختلاف کانگریس نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں نقطوں کو جوڑنے سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جون 2017 میں امریکہ گئے تھے اور وہاں ایپسٹین سے مشورہ لیا تھا۔ ایک ہفتہ بعد (4 سے 6 جولائی 2017) مودی اسرائیل پہنچے اور اس مشورے کے مطابق وہاں رقص کیا اور گایا، اور یہ کام ہو گیا!۔کانگریس نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ بہت گہرا اور دیرینہ تعلق ہے جوبھارت کے لیے شرمناک ہے۔
کانگریس پارٹی کے مطابق یہ قومی وقار اور بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے، جس کے لیے وزیر اعظم مودی کو جواب دینا چاہیے۔حزب اختلاف نے سوال اٹھایاہے کہ نریندر مودی جیفری ایپسٹین سے کیا مشورہ لے رہے تھے؟مودی اسرائیل میں ناچ گانا کیوں کر رہا تھا؟ ٹرمپ کو اس کا کیا فائدہ ہوا؟ایپسٹین نے لکھایہ کام کر گیا! تو اس کا کیا مطلب ہے؟۔
کانگریس نے نریندرمودی سے استفسارکیا ہےکہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے، قوم جاننا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی محکمہ انصاف نے فائلوں کا ایک اور بڑا ذخیرہ جاری کرنا شروع کیاہےجن سے فلوریڈا میں جنسی جرائم کے ارتکاب کے دوران ایپسٹین کے امیر اور مشہور افراد کے ساتھ روابط کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos