لاہور میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور آج سے پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ ضلع لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو خرید و فروخت کی اجازت دی گئی ہے، اور یہ سلسلہ 8 فروری تک جاری رہے گا۔ 8 فروری کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن اپلائی کیا ہے، 163 رجسٹریشن زیرِ عمل ہیں جبکہ 95 درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا تاکہ مزید ٹریڈرز شامل ہو سکیں۔
پتنگوں اور ڈور کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کر گئی۔ رش کے باعث کئی دکانداروں نے ایک گھنٹہ بعد دکانیں بند کر دیں۔ شہریوں نے ڈور اور گڈوں کی قیمتوں پر بھی شکایت کی۔
قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک تاوا گڈا 250 سے 300 روپے میں، ڈیڑھ تاوا گڈا 450 سے 500 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ ایک پیس کا پناہ 4 ہزار اور ڈیڑھ پیس کا پناہ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos