طالبان رجیم کو دھچکا،آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

طالبان رجیم کو ایک اور سفارتی دھچکا دیتے ہوئے آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ و تجارتی امور کے مطابق، افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے گا اور طالبان کی تعینات سفارت کار یا کسی نمائندے کو قبول نہیں کرے گا۔

طالبان کی غیر جمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر شدید تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔ شدت پسندی اور آمرانہ اقدامات کی وجہ سے کئی ممالک نے افغان مہاجرین کا داخلہ بند یا ملک بدر کر دیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ رفیوجی کونسل کا کہنا ہے کہ شہری طالبان کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں، جس سے ملک میں مزید بے چینی پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔