کراچی: رحمان ڈکیت کا ڈکیت بیٹا گرفتار

کراچی:  کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عادی پیشہ ور ہے، اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔