آج شب برات منائی جائے گی،رات بھر عبادات اور محافل۔ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

 

آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مساجد اور گھروں میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی روح پرور محافل بھی منعقد ہوں گی، علمائے کرام ، مشائخ عظام اور خطیب حضرات شب مبارکہ کی فضیلت اوراہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ملک بھر میں مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، اور عبادت کیلیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

علمائے کرام کے مطابق، شعبان کی 15ویں رات، جہنم کی آگ سے چھٹکارے ،گناہ بخشوانے کی رات ہے ، مسلمان اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں۔اس میں نفلی عبادات کے علاوہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے ۔

 

تمام صوبوں میں شب برات کے موقع پر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے۔ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔