بالائی علاقوں میں دوبارہ ہونے والی برفباری کے بعد ہر طرف سفید چادر چھا گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں شدید برفباری کے باعث منظر نامہ دلکش ہوگیا، جبکہ وادی لیپہ میں تقریباً ڈھائی فٹ برف پڑی۔
مری، ٹھنڈیانی، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں برفباری کے باعث راستے بند ہوگئے اور رابطے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب مری میں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ آمد و رفت معمول کے مطابق بحال ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos