وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں سکالرشپ، سوئی گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے جبکہ وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔

 

اجلاس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے شدہ معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم رہنا افسوسناک ہے اور آج بھی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں، جبکہ پی پی ایل نے معاہدے کے باوجود وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سکالرشپ، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر اور ویل چوکیدار کی پوسٹوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ جب تک معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے۔

سرفراز بگٹی نے خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی ہدایت دی اور کہا کہ مقررہ وقت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دیگر آپشنز زیر غور لائیں گے۔ پی پی ایل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہے اور تمام زیر التواء امور جلد نمٹائے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔