بھکر میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ،4 افراد زخمی
لاہور: ضلع بھکر میں ایک مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارشہید اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
بھکر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزاد رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکر کے علاقے داجل میں ایک چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملہ کیا گیا ،2 پولیس اہلکاروں, ایک پولیو ورکر اور ایک شہری سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہین، ایک کی حالت تشویش ناک ہے ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ داجل کا علاقہ خیبرپختونخوا کے صلع ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کی سرحد پر واقع ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کی ہے اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔