ایوبیہ خانسپور کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
ایبٹ آباد: ایوبیہ خانسپور کے مقام پر جنگل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جنگل میں گاڑیوں کے لیے باقاعدہ راستہ نہ ہونے اور اندھیرے کے باوجود اہلکاروں نے جانفشانی سے کام کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (AC) گلیات اور ریسکیو ایمرجنسی آفیسر خود موقع پر موجود رہے اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی،افسران نے مشکل حالات میں آگ بجھانے والے ریسکیو اہلکاروں کی ہمت اور کارکردگی کو سراہا۔