خدا کیلئے یہ نہ کرو، افغان وزیر داخلہ مذاکرات کیلیے دہائیاں دینے لگے
کابل: افغان طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں اور کہا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔
جامع مسجد محمدی میں جمعے کے روز خطبہ دیتے ہوئے طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو بارہا بعض اقدامات سے باز رہنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “خدا کے لیے، یہ اقدامات نہ کریں،” انہوں نے کہا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے روابط اور مکالمہ ہی ترجیحی راستہ ہے۔
سراج الدین حقانی نے مزید کہا کہ طالبان نے “دنیا کو شکست دی”، اور دعویٰ کیا کہ ان کی فتح جدید ٹیکنالوجی یا فوجی سازوسامان کے ذریعے نہیں بلکہ عزم، اتحاد اور اتفاق رائے کی بدولت حاصل ہوئی۔