27 امریکی اڈوں۔اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کا ایرانی دعویٰ

امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں

               
March 1, 2026 · بام دنیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے ردِ عمل میں حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی جی آر سی نے اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور 27 امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کے تل نووف ایئر بیس، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر ہا کیریا اور ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل آج صبح ایرانی حملوں میں خاتون ہلاک 121افراد زخمی ہوئے عرب میڈیا کے مطابق ایران نے عراق ی ریجن اربیل میں امریکی بیس پر تازہ حملے کیے ہیں،