اسکول آن لائن ہوں گے یا نہیں اور کب سے؟ پنجاب کے وزیرتعلیم نے بتا دیا
تمام سرکاری و نجی اسکول اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے ،رانا سکندر حیات
فائل فوٹو
لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خاموشی توڑ دی۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں اسکولوں کو آن لائن کرنے یا بند کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
سکولز بند ہوں گے یا نہیں ؟ pic.twitter.com/7fXMHw5wD7
— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) March 6, 2026
وزیر تعلیم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسکولوں کو آن لائن منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
تمام سرکاری و نجی اسکول اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ تعلیمی سال کا ہدف بروقت پورا کیا جا سکے۔
وزیر تعلیم کے مطابق امتحانات اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ کیلنڈر کے تحت ہی جاری رہیں گی۔
رانا سکندر حیات نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اعلانات پر یقین کریں۔