عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔
فائل فوٹو
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کا دن تھا اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
30 منت تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔