لبنان کئی دہائیوں سے باضابطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے
March 15, 2026 ·
بام دنیا
لبنان کے وزیرِ اعظم اور صدر نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اس لیے خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ لبنان کئی دہائیوں سے باضابطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ نہ صرف اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ممکنہ زمینی حملے کو روکا جائے بلکہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کی متوقع تباہی کو بھی ٹالا جا سکے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل کے کئی سینئر سیاسی رہنماؤں نے، جن میں وزیرِ خزانہ Bezalel Smotrich بھی شامل ہیں، کہا تھا کہ بیروت اور اس کے جنوبی مضافات کا حال خان یونس جیسا ہو سکتا ہے، جو جنوبی غزہ کا وہ شہر ہے جسے شدید بمباری کے نتیجے میں تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔