ٹرمپ انتظامیہ کی امریکی ٹی وی چینلز کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی

اپنا ’طرز عمل درست‘ نہ کیا تو نشریاتی لائسنس منسوخ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

               
March 15, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے وفاقی کمیونی کیشنز کمیشن (ایف سی سی) کے سربراہ نے مشرق وسطیٰ تنازع کے دوران امریکی براڈکاسٹرز پر ’جھوٹی اور مسخ شدہ خبریں‘ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اور ٹی وی چینلز منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ایف سی سی کے سربراہ برینڈن کار نے سنیچر کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ’فیک نیوز‘ پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر میڈیا انڈسٹری نے اپنا ’طرز عمل درست‘ نہ کیا تو نشریاتی لائسنس منسوخ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

کار نے کہا کہ ’براڈکاسٹرز کو عوامی مفاد میں کام کرنا ہوتا ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اپنے لائسنس کھو دیں گے۔‘

ان کی پوسٹ کے ساتھ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا گیا وہ پیغام بھی منسلک تھا جس میں امریکی صدر نے اس تنازع کے دوران ’گمراہ کن‘ اور ’انتہائی بری رپورٹنگ‘ کی شکایت کی تھی۔