امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ۔ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
خام تیل کی قیمت 1.95 فیصد اضافے کے بعد 95.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،
March 17, 2026 · بام دنیا
خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے اثرات کے باعث ایشیائی تجارت میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جی ایم ٹی کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.95 فیصد اضافے کے بعد 95.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، حالانکہ اس سے ایک دن قبل اس کی قیمت میں 5.3 فیصد کمی آئی تھی۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 1.84 فیصد اضافے کے ساتھ 102.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ پیر کے روز اس کی قیمت میں 2.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ٹیگز: