عمران خان سے حکومتی مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل؟ پلوشہ خان کا جواب

ابھی تک جو کام نہیں کامیاب ہوا وہ آئندہ بھی مشکل ہے۔ سینیٹر کی امت ڈیجیٹل سے گفتگو

               
March 18, 2026 · امت خاص, قومی

پلوشہ خان ۔ فائل فوٹو

 

پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے حکومت کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہونے کا ابھی تک ہمیں کوئی علم نہیں ،جب ہمیں اتحادی ہونے کی حیثیت سے اس معاملے میں اعتماد میں لیا جائے گا تو ہم اس پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔

 

’’امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگومیں ان کاکہناتھا کہ عمران خان اس ہائیبرڈ نظام کوقبول کرنے جا رہے ہیںیانہیں،اس بارے میں تو وہ ہی جانتے ہیں، ان کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے۔

 

تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر پلوشہ خان نے کہاکہ ابھی تک جو کام نہیں کامیاب ہوا وہ آئندہ بھی مشکل ہے،اب کون سی نئی گیدرسنگھی آگئی ہے ،بہرحال احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔

مزید تفصیل وڈیومیں۔