یاسر گھربھرکا لاڈلا تھا،عید پرآخری بار بات ہوئی۔ ایران میں شہید پاکستانی نوجوان کے بھائی کی گفتگو

اس کے عزائم بہت بلندتھے۔ حالات خراب ہونے کے بعد رابطہ بہت کم ہونے لگا

               
April 1, 2026 · امت خاص

تصویر : سوشل میڈیا

 

کراچی ،یونس آباد کے رہائشی26سالہ یاسرخان جو ایک نجی کمپنی کے بحری اہلکار تھے اور ایران میں جنگ کے دوران شہید ہوگئے ، ان کی آخری کال عید کے پہلے دن گھروالوں کو آئی تھی۔ ۔ان کا جسدخاکی تفتان بارڈرسے گھرمنتقل کردیاگیا۔ ” امت ڈیجیٹل” نے اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ تیارکی ۔

یاسرکے بھائی نے بتایاکہ وہ سب سے چھوٹااور لاڈلا بھائی تھا، نمازی اورپرہیزگار انسان تھا۔ماں باپ کی خدمت کرتا، دعائیں لیتا۔اس کی دلی خواہش تھی کہ سی مین بنوں۔ہم نے کورس کرایا ،کامیاب ہوکر ایک کمپنی کے ذریعے چھ ماہ پہلے ایران گیا۔ وہ بہت خوش تھا ،اس کے عزائم بہت بلندتھے۔ حالات خراب ہونے کے بعد رابطہ بہت کم ہونے لگا۔ کئی کئی دن بعد بات ہوتی۔ والدہ پریشان رہتی تھیں۔ہم انہیں دلاسہ دیتے لیکن وہ کہتی تھیں کہ کسی طرح میری بات کرائو۔میں نے کہاتھاکہ اگر مشکلات ہیں تو بتائو تاکہ کوئی راستہ نکالوں۔ اس نے کہا کہ کمپنی والوں سے کہوکہ ہمیں یہاں سے نکالیں۔

 

یاسر کے بھائی نے مزید کہا کہ عید پر اس کی کال آئی تو پوری فیملی،ایک ایک فرد سے اس نے بات کی۔آخری بات یہ کہی کہ رات کو بات کروں گا۔والدنے رات کو رابطہ کرنے کی کوششیں کیں ،نہیں ہوسکا۔ والد پریشان ہوگئے۔اگلے روزاطلاع ملی کہ جہازپرحملہ ہوا ہے ۔

مزید تفصیل وڈیومیں۔