کراچی میں دوبارہ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کا الرٹ
مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے اثرات سندھ میں بھی نظر آئیں گے
April 4, 2026 · قومی, ماحولیاتی تغیر
کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ایک بار پھر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے اثرات سندھ میں بھی نظر آئیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں 6 اپریل کو بارش کی توقع ہے، اور کراچی میں بھی اسی دن ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسمی حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔