بریکنگ ایران امریکہ میں 45 روزہ جنگ بندی پر مذاکرات

جنگ کو عارضی طور پر روک کر مستقل حل تک پہنچنا ہے

               
April 6, 2026 · بام دنیا

امریکہ، ایران اور کئی علاقائی ثالث ممالک 45 روزہ ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جس کا مقصد جاری جنگ کو عارضی طور پر روک کر مستقل حل تک پہنچنا ہے۔
امریکی اور علاقائی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے یہ مذاکرات دو مرحلوں پر مبنی معاہدے کے تحت ہو رہے ہیں، جس میں پہلے مرحلے میں 45 روزہ جنگ بندی شامل ہے، جس کے دوران وسیع تر مذاکرات کے ذریعے جنگ کے مستقل خاتمے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم امکان ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی سمجھوتے تک پہنچنا مشکل ہو، لیکن یہ آخری موقع سمجھا جا رہا ہے کہ جنگ میں شدید کشیدگی اور بڑے پیمانے پر حملوں سے بچا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایک آخری ڈیڈ لائن دی ہے، جس کے بعد اگر ڈیل نہ ہوتی تو وہ اہم انفراسٹرکچر پر حملے کریں گے۔