1سے 2 گھنٹوں کے دوران بارش تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان
خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
April 11, 2026 · ماحولیاتی تغیر
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں اگلے ایک سے دو گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک موسمی نظام اسلام آباد کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں تشکیل پا رہا ہے، جو اس بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔